پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیا

pak kuwait

حکومت معدنی کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، جو خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی اہم ترجیح ہے۔

کان کنی کا شعبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔ معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کیلئے حکومت نے وزارت پیٹرولیم کے تحت تمام صوبوں میں معدنیات کی مائننگ کے شعبہ جات قائم کئے ہیں۔

نریندرمودی نے تیسری مدت کیلئے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کے بعد سے حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی مائننگ میں تیزی لائی ہے جس میں بیرک گولڈ ایک اہم شراکت دار ہے، چاربلین ڈالر سے زائد مالیت کے اس پراجیکٹ میں پاکستان دو بلین ڈالر کا حصہ دار ہوگا۔

حتمی معاہدوں کے مطابق پاکستان کے حاصل کردہ حصے میں سے ریاستی ملکیتی اداروں کا حصہ نصف سے زائد ہے جبکہ باقی کا حصہ حکومت بلوچستان کا ہے جو وفاقی حکومت ادا کریگی۔

پنجاب: حکومت اور گورننس سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ

ریاستی ملکیتی اداروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل اور گورنمنٹ ہولڈرنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے امکانات کا مطالعہ مکمل ہو چکا ہے جس میں سعودی عرب نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور عنقریب سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شراکت دار ہوگا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں