وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی۔ 

وزیراعظم نے بڑے معاشی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے 7جون کو نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دے دی تھی، وزیراعظم خود نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، صارم برنی جیل منتقل

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق کونسل اگلے پانچ سال کے معاشی پلان اور صوبائی ترقیاتی پلان پرغورکریگی ، کونسل پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پلان اور وفاقی انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کو زیربحث لائے گی۔

کونسل بجٹ سے جڑے معاملات کو بھی دیکھے گی، ایکنیک اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی پیشرفت رپورٹ کو جائزہ بھی لے گی۔ قومی معاشی کونسل ایس آئی ایف سی کی تمام معاشی منصوبوں پر سفارشات کو عملی شکل دے گی ، نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ میں چاروں صوبائی وزرااعلی شامل ہونگے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال بھی ممبران میں شامل ہیں۔ کونسل ممبران میں پنجاب سے سینیروزیرمریم اورنگزیب، کے پی سے مزمل اسلم، سندھ سے جام خان شورو اوربلوچستان سے ظہوربلیدی ہونگے۔

حکومت مخالف تحریک ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں معاملات طے ، کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیراحد چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹریز فنانس، اکنامک افئیرز اور پلاننگ بھی خصوصی دعوت پر بلائے جائینگے۔


متعلقہ خبریں