پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکے لیے ایک ارب روپے کی منظوری

Khalid Maqbool

پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ فنڈز کا بھرپور استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاق قومی سطح پر کم ترقی یافتہ اضلاع پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ تمام صوبوں کے مستحق طلبا کو وظائف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کراچی کی کچی آبادیاں ایک مثال ہے جہاں حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے بارے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک کل وقتی سی ای او کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ ادارہ اپنی پوری صلاحیت سے کام کر سکے۔

بورڈ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تنظیم کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے قابل عملہ شامل کیا جائے، ایک جامع انسانی وسائل کی پالیسی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ہر سہولت عوام کی دہلیز پر، پنجاب بھر میں ایک لاکھ تک نوکریاں فراہم کریں گے، وزیراعلی پنجاب

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈمعاشرے کے نچلے طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام مستحق طلبا اپنے پس منظر سے قطع نظر تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوں۔


متعلقہ خبریں