وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوگوں کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان

ALI AMEEN GANDA PUR

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے ورثا کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے،صوبے کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔

علی امین گنڈاپور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، رواں سال صوبے بھر میں جلد سولر منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ بیروز گاری کو ختم کرنے کیلئےاقدامات کر رہے ہیں، ہم لوگوں کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض فراہم کیاجائےگا۔

مہنگائی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، عظمی بخاری

خیال رہے کہ اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ صحت کارڈ پر ایک لاکھ سےزائد آپریشن ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے لیے مزید 35ارب روپے رکھے ہوئے ہیں،ہم ہیلتھ کارڈ کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے تک لے کر جائیں گے۔

ہم چاہتےہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھایاجائے،لیکن ہم نے سنا ہے کہ وفاق اعلیٰ تعلیم کیلئے رکھے گئے بجٹ میں کٹوتی کررہاہے۔ اگر آپ نے گھر ہی جانے کا پروگرام بنالیا تو خود ہی چلےجائیں ، اس سے پہلے کہ ہم بھیجیں۔

وزیراعلی نے شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، رواں سال صوبے بھر میں جلد سولر منصوبہ شروع کردیاجائےگا، سولر منصوبے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں،جسٹس اطہر من اللہ

انہوں نے کہا کہ ہم شمسی توانائی کی طرف جائیں گے پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں، دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت سولرپینلز دیں گے عوام ٹیکس اس لئے دیتی ہے کہ انہیں سہولتیں ملیں، حکمران عوام کے پیسے پر عیاشی بند کریں، بہت جلدایندھن کی مد میں 20 فیصد کٹوتی کریں گے۔


متعلقہ خبریں