جے یو آئی(ف) کے سینئر رہنما مولانا عصمت اللہ انتقال کرگئے


جے یو آئی(ف) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے مولانا عصمت اللہ کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے قلعہ سیف اللہ میں ادا کی جائے گی۔مولانا عصمت اللہ کا تعلق بلوچسان کے ضلع قلعہ سیف اللہ تھا ، وہ ملک کے سینئرسیاست دان تھے۔

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائیگا، تیاریاں مکمل

مولانا عصمت اللہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 264 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،2008 کے عام انتخابات میں وہ آزاد امیدوار کے طور ژوب کم شیرانی کم قلعہ سیف اللہ سے پہلی بارایم این اے بنے تھے۔

دوسری جانب جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عصمت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی

اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا عصمت اللہ مرحوم عالم باعمل ،قاضی ،منجھے ہوئے عالم اور جماعت کے مخلص ،وفادار،باوقار اور زیرک رہنماء تھے مرحوم ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ۔

ان کی پارلیمانی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ، مولانا عصمت اللہ کی وفات جمعیت علماء اسلام کے لئے بڑا نقصان ہے۔


متعلقہ خبریں