شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت مسترد، ریمانڈ میں 10 جون تک توسیع

احمد فرہاد

مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسیر شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق مزید دس جون تک ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

شاعر احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

اس حوالے سے احمد فرہاد کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا عدالت سے ضمانت مسترد ہو جانے کے بعد ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور قانون کا سہارا ہی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ضمانت مسترد کی گئی، تفصیلات ہمیں نہیں بتائی گئیں۔ احمد فرہاد مریض ہیں اور سٹریس میں ہیں، انہیں اسپیشل کیئر چاہیے ہوتی ہے ورنہ ان کا مرض بڑھ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں