ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب، نسیم اشرف نے سوال اٹھادیا

nasim shah

انرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب ہو گئے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف بھی کوشش کے باوجود ٹکٹ حاصل نہ کر سکے۔ 

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے نہیں سنا کہ اسے ٹکٹس ملے ہوں، مخصوص افراد نے تمام ٹکٹس پر قبضہ کر لیا جو اب مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

حسن علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کا کہا لیکن بدقسمتی سے میری ای میل تک کا کسی نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ بعض ویب سائٹس پر ہزاروں ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں لاکھوں بنتی ہے۔ اگر آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے ٹکٹنگ سسٹم بہتر اور ساتھ ریٹس بھی مناسب رکھنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں