پیٹرول 4.74 اور ڈیزل 3.86روپے فی لیٹر سستا کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کی کمی کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی ہدایت کی تھی۔

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے اوگرا کی بھیجی ہوئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں