بجٹ سازی کیلئے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا گیا

dollar

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ


آئندہ مالی سال 25-2024 کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پیٹرولیم پراڈکٹس پر روپے کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا۔

انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔یاد رہے وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں