مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

مارگلہ

اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی دلکش پہاڑیوں کو گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب آگ نے پھر لپیٹ میں لے لیا۔

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مارگلہ ہلز پر دوبارہ لگی آگ پر قابو پالیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی کی وجہ سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر کئی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ای الیون کے سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگ گئی تھی۔

اس حوالے سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔ جس پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں