بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

pti

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔  بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے، بشری بی بی سے ملاقات اور خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بجھوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

سعودی عرب: شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ پمز کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیں گے جبکہ بشری بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں، ملاقات کیلئے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

قبل ازیں فاضل عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں