ہیٹ ویو 15 سے 20 دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی

SUN STROKE

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو 15 سے 20 دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید حبس اور ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جو کہ 15 سے 20 دن تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ ہیٹ ویو 30 مئی تک ختم ہو جائے گی لیکن گرمی میں اضافے کے باعث اس کا دورانیہ طویل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر 5 سال کی پابندی لگا دی،ملک چھوڑنے کاحکم

رپورٹ کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے سے چند دنوں میں ہزاروں افراد سن اسٹروک (لو) لگنے سے بیمار ہوئے ہیں، بچوں کو گرمی کی شدید لہر سے بچانے کیلئے تعلیمی اداروں میں ٹائمنگ مختصر اور جلد ہی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوا م کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آج 28 مئی تا یکم جون تک مری، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چند بالائی علاقوں میں بارش ہوگی،بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،27 سے29 مئی تک بلوچستان کے علاقے ژوب،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے

جبکہ 28 مئی تا یکم جون چترال،دیر،پشاورسمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدر آباد میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو،شہید بینظیر آباد 52،دادو، جیکب آباد51، خیر پور، لاڑکانہ، روہڑی، سبی، بھکر، رحیم یار خان، سکرنڈ، سکھر50،خانپور، کوٹ ادو، پڈعیدن، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 49ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں