سعودی کابینہ نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی۔
سرکاری سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ نے وزیر توانائی کو پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمے داری تفویض کی ہے۔
وفاقی کابینہ ،فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا، انھوں نے شاہ سلمان کی صحت کے متعلق دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔
کابینہ نے گزشتے ہفتے کی حکومتی سرگرمیوں کا جائہ لیا اور علاقائی اور عالمی معاملات پر غور کیا۔