آدھاٹیکس بھی جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی ،وزیردفاع

Khawaja Asif

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آدھاٹیکس بھی جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا ٹیکس کلیکشن کے لیے دیانت داری کی ضرورت ہے ،جتنا ٹیکس جمع ہوتاہے اس سے3گنازیادہ چوری ہورہاہے۔

شدید گرمی ، کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلے سے گریز کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری کو لوگ کرپشن سمجھتے ہی نہیں ،ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہےہیں،اداروں اورسیاستدانوں کی کرپشن کو برا مگر ٹیکس چوری کو اچھا سمجھا جاتاہے۔

ہم 36ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس اکھٹاکرسکتے ہیں،میں نے قومی اسمبلی میں ٹیکس چوری کے ایشو کواٹھایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں