پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردی

mandi

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی پر عوام کی آسانی کیلئے پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردی۔ شہری قربانی کیلیے گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں گے اور پیسے بھی پسندیدہ جانور گھر پہنچنے کے بعد ہی ادا کرنا ہونگے۔

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیو، وزن، قیمت اور بیوپاری کا رابطہ نمبر موجود ہوگا۔ چیئرمین کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ابراہیم طارق کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے من پسند جانور کا آرڈر دے سکیں گے۔

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اس اقدام سے منڈیوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ پٹرول اور وقت کی بچت ہوگی۔ فراڈ سے بچنے کیلئے جانور خریدار کیگھر پہنچنے اور پسند آنے پر ہی رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ عوام نے بھی آن لائن کیٹل مارکیٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں