ملک بھر میں شدید گرمی ، کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہواؤں اور بارشوں rain

ملک بھر میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، اسلام آبادمیں 27مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، وسطی اورجنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

راولپنڈی سمیت پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں  شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں