عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Netanyahu

اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع گیلنٹ اور وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کی جانب سے حماس کے رہنما یحیی السنوار، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات اور 7اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں اور غزہ میں جاری اسرائیلی خانہ جنگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

چین نے 4 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے

کریم خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو سرکردہ رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری، جسے محمد دیف کے نام سے جانا جاتا ہے، اور حماس کے سیاسی رہنما اسمعیل ہنیہ کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پہلی بار اتنا بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے کہ کسی بڑے سیاستدان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا اعلان کیا گیا ہو۔ عالمی جرائم کی عدالت کے سربراہ کریم خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف تباہی پھیلانے اور فاقہ کشی کے الزامات بشمول انسانی اسمگلنگ روکنے سے انکار کرنے، جان بوجھ کر تنازعات میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں یہ اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔

راشد نسیم نے مزید 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے

کریم خان نے عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور اگر اسرائیل ہماری کارروائی سے متفق نہیں تو ہمارے فیصلے کو عدالتی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے چیلنج کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں