چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پر مقدمہ درج

یوسف گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو ان کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے۔ ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق میسیج میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں