ترکیہ کے وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

حاقان فیدان HAKAN FIDAN

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان ، مغربی ایشیا) کے سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، جان کو خطرہ لاحق

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں