بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیش گوئی

شہروں میں بارش rain

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم شام کے اوقات میں مری ،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہرجھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز صبح کے وقت موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں