شیراز اور مسکان کا وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان

shiraz and muskan

معروف ننھے وی لاگر بہن بھائی محمد شیراز اور مسکان نے وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے آخری وی لاگ میں شیراز اور انکی چھوٹی بہن مسکان نے جذباتی انداز میں اپنے فالوورز کو الوداع کہا۔

انہوں نے بتایا کہ انکے والد نے پڑھائی کی وجہ سے ان کو وی لاگنگ جاری رکھنے سے منع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن متعارف

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں