کراچی، شہریوں کو ڈومیسائل گھر بیٹھے آنلائن دو روز میں ڈلیور کرنے پر غور

ڈومیسائل

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈومیسائل کے اجرا کے نظام کو آن لائن کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کو ڈومیسائل کے اجرا کا نظام آسان اور شفاف بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہا کہ ڈیجیٹل ڈومیسائل کے اجرا کا طریقہ تمام اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا اور روائتی طریقہ ختم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر نے کمشنر کراچی کو ڈومیسائل کے اجرا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈومیسائل ڈیسک پر مختلف کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک کاؤنٹر پر ڈومیسائل کی سرکاری فیس کا چالان جمع کیا جاتا ہے۔ دوسرے کاؤنٹر پر نمبر جاری کیا جاتا ہے جبکہ تیسرے پر مطلوبہ دستاویز جیسے شناختی کارڈز، تعلیمی اسناد، رہائش کی تصدیق کے لیے یوٹیلٹی بلز کی اسکیننگ کی جاتی ہے۔

 ڈومیسائل کے اجرا میں جدید طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے ذریعے ہر درخواست گزار کے تصویر اور تمام دستاویز کا ریکارڈ ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں