عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، شیخ وقاص اکرم

WAQAS AKRAM

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو ججز کے خلاف پریس کانفرنسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ پریس کانفرنس کر کے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کیا کرنا تھا جو براہ راست کارروائی نہیں دکھائی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزرا اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں اور عدلیہ کو ٹارگٹ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ججز خط کے بعد واضح ہو گیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے علاوہ دیگر ججز نے بھی دباؤ سے متعلق خط لکھے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین میں مبینہ بےضابطگیاں، نیب نے تفصیلات مانگ لیں

رہنما سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ دھمکیاں دے کر عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ بھونڈی کوشش ہے۔ عدلیہ کو ایسے پریس کانفرنسز کر کے دھمکیاں دینے والوں کو مثال بنا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی جج کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو اس قسم کی پریس کانفرنسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں