سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ

سونا gold

gold


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار، 266 پوائنٹس کا اضافہ

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 750 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 6 سو 25 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں