کشمیری قوم اپنے مفاد کا تحفظ کرنا جانتی ہے، انکی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مضبوط قوم اپنے مفاد کا تحفظ کرنا جانتی ہے، انکی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ پچھلے دنوں جو ایک بہت تشویشناک دن تھے۔ جہاں پر ایک تحریک چل رہی تھی، یقیناً اس میں ایسے افراد تھے جو اپنے جائز مطالبات کے لیے جمہوری انداز میں اپنا فریضہ ادا کررہے تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہا انہی میں بعض شرپسند عناصر ایسے بھی تھے جن کا مقصد تھا کہ ہم کسی طریقے سے آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاع اور جلاؤ گھیراؤ کریں۔

آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ، 3 افراد کی ہلاکت پر آج سوگ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہوا جس پر افسوس ہے۔ آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء کو شہداء پیکج دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد میں موجود ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی۔

مکمل اظہار یکجہتی پر صدر زرداری ، وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، وزیراعظم آزاد کشمیر

خیال رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔ احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 90 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے تھے۔


متعلقہ خبریں