قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی

Hockey Team

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم کل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مہمان بنے گی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور تیرہ سال کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد گرین شرٹس کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہے۔

سینٹرل ایشین والی بال لیگ، پاکستان کا مقابلہ کل کرغزستان سے ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کوکل بروز بدھ کو وزیراعظم آفس میں مدعو کیا ہے جہاں ہاکی ٹیم وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔

تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیں گے۔


متعلقہ خبریں