رنبیر کپور کی فلم رامائن بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

رنبیر کپور

بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کی حالیہ فلم رامائن بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی جو رواں سال جون میں مکمل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 100 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا جو 835 کروڑ بھارتی روپے بنتا ہے۔ فلم کا بجٹ سامنے آنے کے بعد رامائن کو بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جاریا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور نے فلم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگ چکے ہیں جبکہ فلم کی ریلیز جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی، ماہرہ خان

فلم رامائن کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارا دتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے کچھ سینز منظر عام پر آنے کے بعد ڈائریکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کرانے کے باعث بجٹ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹس ہیں۔


متعلقہ خبریں