بانی پی ٹی آئی کی زمان پارک کیس میں عبوری ضمانت منظور

PTI

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری سے قبل عدالت میں باقاعدہ پیش ہوتے رہے ہیں مگراب انہیں سزا ہوچکی ہے وہ جیل میں ہے۔

لا ہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی شروع کریں گے، مریم نواز

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظورکرے۔ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تاہم، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

بانی پی ٹی آئی پروارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس پارٹی پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا۔


متعلقہ خبریں