وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، وزیر اعظم
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے، ہم گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی معروف گلوکار زین ملک کو پاکستان آنے کی دعوت
برطانوی وفد نےحکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا۔