ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19 کے 2 اور گریڈ 20 کے 8 افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سے چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم میں بادل برسیں گے۔

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نورپور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال میں بھی بارش ہو گی۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گئی۔ جن میں قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسی خیل، بارکھان اور ژوب کے علاقے شامل ہیں۔

کشمیر کے بھی بیشتر علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں