دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو پرعزم ہیں، امریکہ

methio millar

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ دہشت گردی سے پاکستان میں جانی نقصان پرافسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

میتھیو ملر نے کہا کہ افغان مہاجرین کی امریکہ میں آبادکاری اور امیگریشن پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ مہاجرین کی حفاظتی اسکریننگ کے اہم میکنزم کے نفاذ میں پاکستانی تعاون کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل اور خدشات دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں