اوپن یونیورسٹی: پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

aiou

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 13مئی تا 13جون جاری رہیں گے، رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔

امتحانات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔امتحانی ہالز میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئےسیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، صدر مملکت

وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کرینگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں