محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کی تاریخوں کاحتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں