یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے دوران 2 پاکستانی بھائیوں نے انسانیت کی مثال قائم کردی

subha say agay

شارجہ برادرز کے نام سے مشہور دو پاکستانی بھائیوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی بارشوں کے دوران مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کرکے بہادری اورانسانیت کی مثال قائم کردی۔

سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

عفان تنویر اور سلمان تنویر ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے ‘‘ کے مہمان بنے ۔دونوں یو اے ای میں ہونے والی بارشوں میں شہریوں کیلئے ڈھال بنے۔

انہوں نے بتایا کہ شارجہ میں ایک گھنٹے کے دوران 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،لوگ بے انتہا پریشان تھے ، گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں ۔

ہمارے دل میں خیال آیا یو اے ای نے ہمیں بہت کچھ دیا آج اس ملک کو ہماری ضرورت ہے ،اسی جذبے کو لیکر گھر سے نکلے اور مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کی ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طےپاگیا

متاثرہ لوگوں کو پانی دیا، جوسز دئیے ، جو کچھ ہم سے ہوسکا ہم نے کیا،والد صاحب بھی گھر سے نکلے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا،کچھ فیملیز کو پانی سے نکالا۔

50 گھنٹے سے زیادہ امداد ی سرگرمیوں میں حصہ لیا کی ، 2 ، 2 گھنٹے آرام کیا ، اس دوران ہمیں چوٹیں بھی آئیں،مدد کرنے پر لوگوں نے بہت پیار دیا، جس کا ہم اظہار نہیں کرسکتے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے،ہم نے اپنا نہیں دوسروں کا سوچا،لوگوں کی دعائیں لگیں جو آج ہم اس مقام پر پہنچے۔

عفان اور تنویر نے حالیہ بارشوں میں 200 سے زائد افراد کو بچایا،دونوں بھائیوں نے اسی سے زائد گاڑیاں بھی بچائیں، دنیا بھر میں ان کے جذبے کو سراہا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں