میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ

amir khan عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ انھوں نے یہ انکشافات گریٹ انڈین کپل شو میں کیا، وہ بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

ڈپریشن کے باعث دل نے دھڑکنا کم کردیا تھا، صحیفہ جبار

جب کپل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سے پوچھا کہ کیا انکے بچے ان سے مشورہ لیتے ہیں تو انھوں نے کسی بھی دوسرے بھارتی والدین کی طرح کہا کہ میرے بچے تو میری بات بھی نہیں سنتے، ہماری نسل تو کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

عامر خان نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی بات سنا کرتے تھے، ہم سوچا کرتے تھے کہ جب ہمارا وقت آئے گا تو بچے ہماری بات سنا کریں گے جیسے رنویر سنگھ نے اپنے گانے میں کہا اپنا ٹائم آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم والدین بنے تو بچے بدل گئے۔ پہلے تو ہمیں ہمارے والدین ڈانٹا کرتے تھے اور اب ہمارے بچے بھی ویسا ہی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں