پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے

پاکستان ڈیجیٹل سٹی digital city

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) اورخیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (کے پی آئی ٹی بی) نے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے 8بلین روپے کی مالیت کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کیے۔

تھر کی ریت کمپیوٹر چپ بنانے کیلئے موزوں ترین قرار

اس سے قبل نیسپاک اورنیشنل لاجسٹک سیل کی زیر نگرانی ڈیجیٹل سٹی میں 1642ملین روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جو خیبرپختونخوا کے دوررس آئی ٹی ویژن کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا تقریبا 30فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہری پور میں جاری یہ منصوبہ 11ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو 2026 میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون ہوگاجس کے تحت 4ہزارتک آئی ٹی سٹارٹ اپس قائم ہوسکیں گے اور آئی ٹی برآمدات میں 50ملین ڈالر تک اضافہ ہوگا۔

ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ملک کا اولین ٹیکس فری زون ہوگا جس میں کام کرنے والی تمام کمپنیاں آئندہ دس سال تک ٹیکس سے مستثنی ہوں گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی 50فیصد آبادی 30سال سے کم عمرکی ہے جس میں سالانہ 6ہزار آئی ٹی گریجویٹ کا اضافہ ہو رہا ہے اس منصوبے سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ آئی ٹی گریجویٹس کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔


متعلقہ خبریں