متحدہ عرب امارت میں کل سے شدید بارشوں کی پیشگوئی


متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کا امکان ہے، اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔

خیبرپختونخوا بارشیں، تین روز میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، یاد رہے کہ کا دو ہفتے قبل بھی دبئی، شارجہ، فجیرہ، راس الخیمہ اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں