ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان کونہ پہچاننے پر معافی مانگ لی

ماہرہ خان mahira khan

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دوران پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو نہ پہچاننے پر ان سے معافی مانگ لی۔

ماہرہ خان ایمی گالہ ایوارڈز کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں گزشتہ روز بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ارجیت سنگھ اور پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی گلوکار یہ اعتراف کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین کے درمیان موجود ماہرہ خان کو پہچاننے سے قاصر رہے۔

بالی ووڈ میں میری حق تلفی ہوئی ہے، بھومیکا چاولہ

تاہم جیسے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ شائقین کے درمیان پاکستانی سپر اسٹار موجود ہیں تو انہوں نے کنسرٹ کے دیگر شرکا کو بھی ان سے متعارف کروایا اور ساتھ ہی شناخت میں تاخیر پر معافی بھی مانگ لی۔

بعدازاں اداکارہ  نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی بھی خوب تعریف کی۔


متعلقہ خبریں