عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کرینگے ، حماد اظہر

حماد اظہر (hammad azhar)

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

حماد اظہر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اورسیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی رہنما مزید نے کہا کہ 9 مئی کو محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے ، گیند بانی عمران خان کے ہاتھ میں ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں صرف ڈنڈا ہے جو اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنمائوں شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں