خیبرپختونخوامیں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کے 5 تحصیل چیئرمین منتخب

By Election

خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا۔

تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان 

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارریاض خان23573 لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارحیدرعلی ایڈوکیٹ  نے 20535 حاصل کئے۔

تحصیل داسو ضلع اپر کوہستان

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق غلام کوہستان داسو سے کامیاب ہوئے۔

تحصیل درابن ضلع ڈی آئی خان

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارہمایوں خان 8387  ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار حیدر میاں خیل 7888 ووٹ لے کر دوسرے پر نمبر پر رہے۔

تحصیل تنگی ضلع چارسدہ

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق فضل امین تنگی سے کامیاب ہوئے۔

تحصیل دروش ضلع چترال

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق فرید جان دروش سے کامیاب ہوگئے۔

تحصیل بلامبٹ ضلع لوئر دیر

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ  کے مطابق تحریک انصاف کے شاکر زیب کامیاب ہوئے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں