جج شاکر کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا


پشاور( شہزادہ فہد ) ٹانک روڈ سے اغواء ہونے والے جج شاکر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ٹانک روڈ گرہ محبت موڑ میں جج کی گاڑی پہنچی تو 25 سے 30 ملزمان وہاں پہلےسے بھاری اسلحہ کیساتھ لیس کھڑے تھے۔ ملزمان نے موٹرسائیکلوں سے روڈ بلاک کررکھا تھا،جیسے ہی جج وہاں پہنچے تو ملزمان کی جانب سے گاڑی کو روک کر اس پر فائر کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

متن کے مطابق فائر سے جج اور ڈرائیور گاڑی سے اُتر گئے، جس کے بعد ملزمان انہیں ساتھ لے گئے،تقریباً چالیس منٹ کے بعد گاڑی کو روکا وہ چنگل میں پہنچ چکے تھے، جج پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے، ملزمان نے گاڑی میں سے شلوار قمیص نکال کر پہننے کو کہا،جج کے لباس تبدیل کرنے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو آگ لگادی۔

اوردہشتگردوں نے ڈرائیور کو رہا کرکے اپنا پیغام پہنچانے کو کہا، دہشتگردوں نے کہا کہ انکے رشتہ داروں اور خواتین کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

خوشی ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز برابر کردی، کیوی کوچ

ڈرائیور کے بیان کے مطابق ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبات پیش کرینگے اگر وہ پورے کیے گئے تو جج کو چھوڑ دینگے، دہشتگرد جج کو موٹرسائیکل پر لے کر جنگل کی طرف روانہ ہوئے،مقدمے میں دہشتگری سمیت دیگر دفعات شامل کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں