سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاور ڈویژن کی تردید

سولر سسٹم solar pennal

سولر پاور پر ٹیکس کےحوالے سے چلنے والی خبروں پرپاور ڈویژن نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

سی پی پی اے یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی،نیٹ میٹرنگ کا نظام شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا،صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں اور اس کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے،نتیجتا گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی دینی پڑ رہی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نےوزیرستان کےسیشن جج کے اغوا کا نوٹس لے لیا

سبسڈی کی مد میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے،تقریبا ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں،2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔

اب ایک ایسا مر حلہ آگیا کہ سولرایزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا،سولرائزیشن کے موجودہ رحجان کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔

چین کی مدد سے سولرپینلز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں،وزیر قانون

پہلی پالیسی میں نرخ اور قواعد و ضوابط میں ترامیم اور اضافے کی ضرورت تھی،سولرائزیشین کے موجودہ نرخوں کو اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے، پاور ڈویژن پورے نظام کو سٹڈی اور باریک بینی سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں