ریاض ، ریستوران کا کھانا سے 35 افراد کی طبیعت بگڑ گئی ، 28 کی حالت نازک

ریاض ریستوران (riyadh restaurant)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد 35 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران کے کھانے سے 35 افراد میں زہرخورانی کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں سے 28 کی حالت نازک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے فوری بنیاد پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

2023ء ، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 23 ٹن غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کو تلف کیا

ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریستوران کی تمام مقامی برانچز بند کرکے تمام آرڈر ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کا سبب جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں