چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔ 22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔

یہ کیسز سول، کریمنل،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔ چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا تھا۔

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہمراہ ان کی اہلیہ سرینا عیسی بھی موجود تھیں۔

چیف جسٹس کو پاکستان نیوی کے دستے نے سلامی دی، چیف جسٹس نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں مزار قائد پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے اپنے تاثرات میں لکھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں بحیثیت چیف جسٹس ایشیا کے عظیم لیڈر کے مزار پر حاضر ہوا ہوں، قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دینا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

انہوں نے لکھا کہ جناح وہ عظیم لیڈر ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان برصغیر ایک اسلامی ریاست قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

برداشت، شراکت داری،جمہوری طرز عمل سے ہی نظریہ پاکستان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، جس کا خواب قائد اعظم اور ان کے رفقا نے دیکھا جس کی بنیادقائد اعظم نے اپنے اصولوں،تنظیم،اتحاد اور یقین محکم پر رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں