آئی جی سندھ کا شہریوں کو خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ

Camera

کراچی: آئی جی سندھ پولیس نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا۔

آئی جی سندھ نے مشورے میں کہا کہ فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوا لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سندھ پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوائیں۔ شہری اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں رضاکارانہ گواہی دینے میں بھی تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی نوازشریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے سال 2024 میں کراچی اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 63 ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹ مسترد کر دی ہیں۔ آئی جی کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ہلاکتیں 63 نہیں بلکہ 48 ہیں۔


متعلقہ خبریں