سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ سے علاج پر 55 فیصد رقم ڈاکٹرز لے رہے ہیں، مزمل اسلم

صحت کارڈ sehat card

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ سے علاج پر 55 فیصد رقم ڈاکٹرز لے رہے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ یا ڈاکٹرز کی پرسنٹیج ختم کریں گے، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لئے ہیلتھ الاؤنسز ختم کررہے ہیں۔

نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک مل گیا

سرکاری ملازمین ہیلتھ الاؤنس اور اوپی ڈی کے ساتھ صحت کارڈ میں بھی کور ہیں، مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی سالانہ سبسڈی 5 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ ناگزیرہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی فی اسٹاپ کرایہ میں 5 سے 10روپے اضافہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں