کیپٹن (ر) انوار الحق کو ہٹا دیا گیا ، علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کئے جانیکا امکان

چیف کمشنر (chief commissioner)

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطا بق انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد  محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

ٹیکس کیسز میں دانستہ التواء ، وزیر اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر افسران معطل کر دیئے

وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔


متعلقہ خبریں