بابر اعظم جیسے بہترین کھلاڑی کو آؤٹ کرکے بے حد خوشی ہوتی ہے، کیوی کپتان


کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ جب بھی بابر اعظم جیسے بہترین کھلاڑی کو آؤٹ کرتا ہوں تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے۔ گزشتہ میچ کی جیت سے ہمیں کافی اعتماد ملا، اگلے دو میچز میں مزید بہتر پرفارم کریں گے۔

محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

مائیکل بریسویل کا کہنا تھا کہ مارک چیپمین کا پاکستان کے خلاف بہت بہترین ٹریک ریکارڈ ہے جس کا ہمیں بھرپور فائدہ ہوا۔ چیپمین نے زبردست اننگز کھیلی جس پر اِن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے ہم جیتے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچز بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے۔ جب بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی نمائندگی کریں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی، یتیم بچے پی سی بی کے مہمانِ خاص ہونگے

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی شروع کے اوورز میں بہت اچھی باؤلنگ کرتے ہیں۔ بابراعظم کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ باب پاکستان ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں۔

بریسویل نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے۔ پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔


متعلقہ خبریں