اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بل پیش

Ice Cream

روم: اٹلی میں آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی سے متعلق ایک بِل پیش کر دیا گیا ہے جس میں رہائشیوں کے سکون کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک قانونی بِل اسمبلی میں جمع کرایا گیا جسے اگر منظور کرلیا جاتا ہے تو اگلے ماہ آدھی رات کو آئس کریم کھانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین ڈاکٹرز سے علاج کرانے والے مریضوں کی شرح اموات مرد ڈاکٹرز کے مقابلے میں کم، تحقیق

آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا مقصد سڑکوں پر شور مچانے والے گروپوں کو روکنا ہے جس کی وجہ سے دیگر شہریوں کے آرام میں خلل پڑتا ہے۔ پابندی کا اطلاق گھر لے جانے والے کھانے جیسے پیزا اور مشروبات وغیرہ پر بھی ہو گا۔

شہر کے ڈپٹی میئر مارکو گرینیلی نے اس حوالے سے کہا کہ پابندی کا مقصد سماجی، تفریح سرگرمیوں ​​اور رہائشیوں کے امن و سکون کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں