سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر پشین میں آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3دہشت گرد وں ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی جس میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔

اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34ہزار183 ہو گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغان شہری ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بارود بر آمدکر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسزنےخیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاع پر دو مختلف مقامات ‘ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیر ستان’ میں کاروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کیا تھاجبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں